22 اکتوبر 2015 - 15:15
حرم امیر المومنین میں قالینوں کے انبار میں آگ لگنے سے کئیں قالینیں نذر آتش+ تصاویر

نجف اشرف میں حرم امیر المومنین(ع) میں قالینوں کے انبار میں آگ لگ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ نجف اشرف میں حرم امیر المومنین(ع) میں قالینوں کے انبار میں آگ لگ گئی۔
’’این‘‘ نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ حرم مطہر کے صحن حضرت فاطمہ زہرا(س) میں واقع قالینوں کے انبار میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی قالینیں جل کر راکھ ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ کی ۲۰ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

......................

۲۴۲